9 جولائی 2015 - 11:38
حتمی جوہری معاہدے کا مسودہ تقریبا تیار/ معاہدہ طے پاتے ہی پابندیاں ختم

نائب وزیر خارجہ اور سنئیر ایرانی جوہری مذاکرات کار نے کہا ہے کہ تہران اور گروپ 1+5 کے درمیان طے پانے والے حتمی جوہری معاہدے کا مسودہ تقریبا تیار ہوا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب وزیر خارجہ اور سنئیر ایرانی جوہری مذاکرات کار نے کہا ہے کہ تہران اور گروپ 1+5 کے درمیان طے پانے والے حتمی جوہری معاہدے کا مسودہ تقریبا تیار ہوا ہے.

'سيد عباس عراقچي' نے گزشتہ رات ايك ٹيلي ويژن پروگرام ميں اپنے خيالات كا اظہار كرتے ہوئےكہا كہ جيسے ہي يہ معاہدہ طے پائےگا ايران پر سے پابنديوں كا اسي وقت خاتمہ ہوجائےگا.
معاہدے كي اہميت پر زور ديتے ہوئے انہوں نے مزيد كہا كہ ہم ويانا ميں تب تك مذاكرات جاري ركھنے پر تيار ہيں جب تك اس كي ضرورت ہے.
نائب ايراني وزير خارجہ نے كہا كہ ايران چاہتا ہے كہ جب معاہدہ طے پاجائے تو اس پر سے پابنديوں كا مكمل خاتمہ ہوجائے اور دوسرے فريقين كو چاہئے كہ وہ پابنديوں كي حمايت كرنا بند كريں.
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران چاپتا ہے كہ اس پر سے اقتصادي پابنديوں كا خاتمہ ہوجائے مگر ہتھياروں كي پابندي سے ہميں كوئي فرق نہيں پڑتا كيونكہ اسے ملك كي دفاعي صنعت كو قوت ملتي ہے.
سيد عباس عراقچي نے ايراني جوہري توانائي ادارے كے سربراہ 'علي اكبر صالحي' اور امريكي وزير توانائي 'ارنسٹ مونيز' كے درميان جوہري مذاكرات كے حوالے سے ہونے والي گفتگو كو مفيد قرار ديا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲